فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مئ 2022
حکمران انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف۔:فوٹو:فائل

حکمران انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف۔:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیری مزاری کی گرفتار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھ اکہ ہماری پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا، ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گویا معیشت کو تباہی میں بھیجنا کافی نہیں تھا، اب وہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں، آج ہم احتجاج کریں گے اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔