ڈاکٹرعافیہ ناکردہ جرائم کی سزاکاٹ رہی ہیں فوزیہ صدیقی

لاتعدادمسلمان ڈالروں کے عوض امریکا کے حوالے کیے گئے، تقریب سے خطاب۔


Staff Reporter September 13, 2012
لاتعدادمسلمان ڈالروں کے عوض امریکا کے حوالے کیے گئے، تقریب سے خطاب. فوٹو: فائل

فری عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ ڈاکٹرعافیہ پاکستانی قوم کی عزت ہیں جوناکردہ جرائم کی سزاکاٹ رہی ہیں۔

لاتعداد مسلمان ڈالروں کے عوض امریکا کے حوالے کیے گئے، یہ بات انھوں نے تقویٰ ماڈل اسکول گلشن اقبال میں ''یوم عافیہ'' کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی پاکستان کے نظام تعلیم میں بہتری لانے کی خواہشمند تھیں، ایک ایساتعلیمی نظام جس میں ایک مسلمان سائنس دان ہونے کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے بھی آراستہ ہوتا، اگروہ نصاب پاکستان میں رائج کردیا جاتا توقوم ترقی کرتی اورہمیں غیروں سے بھیک مانگنے سے بھی چھٹکارامل جاتا۔

اسی جرم کی پاداش میں ڈاکٹر عافیہ کو گرفتار کرکے اس پر مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے طلبا نے یونیورسٹی روڈ پرمارچ کیا، بچوں نے امریکا مخالف اورڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حق میں نعرے لگائے، طلبا کے ہاتھوں میں پلے کارڈبھی موجود تھے جن پرڈاکٹرعافیہ صدیقی سے اظہاریکجہتی کے لیے جملے تحریرتھے۔

مقبول خبریں