عمران خان کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دی جائے گی خواجہ آصف

وفاقی حکومت ریاست کی رٹ کا بھر پور دفاع کرے گی، وزیر دفاع


ویب ڈیسک May 24, 2022
وفاقی حکومت ریاست کی رٹ کا بھر پور دفاع کرے گی، وزیر دفاع (فائل فوٹو)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاق میں آئینی جنگ ہارنے کی بعد عمران خان خیبرپختونخوا کے حکومتی وسائل سے اسلام آباد پر حملہ آور ہے، عمران خان کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ریاست کی رٹ کا بھر پور دفاع کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں جنگ کی کیفیت سے ملکی سالمیت کو خطرات سے آہنی ھاتھ سے نمٹا جائے گا۔



ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس والا شہید کردیا، یہ سیاسی ورکر ہیں یا دہشتگرد؟ کون اس خونی کلچر کا پرچار کر رہا ھے۔

انہوں نے 2014 کےدھرنے دن دیہاڑے ایک پولیس افسر کو بے دردی کے ساتھ زدوکوب کیا۔ عمران خان کھلے عام اس قسم کے بیہمانہ تشدد کی ترغیب اور دعوت دیتا ھے۔

مقبول خبریں