کراچی میں ایک اور بینک لٹ گیا ڈاکو 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

بینک اسٹیٹ بینک کے ایس او پی پر عمل درآمد نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ڈکیتیوں میں اضافے کا رجحان بڑھ رہا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 04, 2014
رواں برس اب تک ڈاکو کراچی میں 8 بینکوں سے لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں۔ فوٹو:فائل

شہر میں بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں، ڈاکو آج بھی گارڈن کے ایک بینک سے 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں 6 ڈاکو سوا 12 بجے کے قریب ایک بینک میں داخل ہوئے اور بینک عملے، سیکیورٹی گارڈز اور بینک میں موجود افراد کو یرغمال بنانے کے بعد چند منٹوں میں 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایس او پی پر عمل درآمد نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ڈکیتیوں میں اضافے کا رجحان بڑھ رہا ہے، سیکیورٹی کے عملے نے ڈاکوؤں سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی جس کی وجہ سے انھیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ رواں برس کراچی کی آٹھویں جب کہ مارچ کی پہلی بینک ڈکیتی ہے، جنوری میں 4 اور فروری کے مہینے میں بھی 3 بینک ڈکیتیاں ہو چکی ہیں۔

مقبول خبریں