ایم کیو ایم کے کارکنان کا قتل منصوبہ بندی کا حصہ ہےخالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک March 04, 2014
ایم کیو ایم کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوتی رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا قتل منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ تین دن میں ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،ایم کیو ایم کے کارکنان کا قتل منصوبہ بندی کا حصہ ہے اور اس کے پیچھے کوئی اور ہاتھ کار فرما ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوتی رہی ہیں جب سے ایم کیو ایم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوم کو کھڑا کیا تب سے اس سازش میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مقبول خبریں