- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
نیپال میں لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت سے پرواز بھرنے والے لاپتہ مسافر بردار طیارے کا ملبہ ایک جھیل کے کنارے سے مل گیا، جہاز میں سوار تمام افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں نجی ایئر لائن کے طیارے نے گزشتہ روز دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر کی دوری پر پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم کے لیے پرواز بھری تھی۔
طیارے میں پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں 13 نیپالی، 4 بھارتی اور 2 جرمن شہری شامل تھے۔ پرواز بھرنے کے 15 منٹ بعد ہی جب طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
اُس وقت 12 ہزار 835 فٹ کی بلندی پر نیپال کے شہر شیکھا پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن میں ایک آرمی اور دو نجی ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔
طیارے کا ملبہ لامچی جھیل کے کنارے مل گیا تھا تاہم شدید برفباری کے باعث امدادی کاموں کو روکنا پڑ گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ صبح دوبارہ ریسکیو کا کام شروع کیا جائے گا۔
آج صبح سے شروع ہونے والے امدادی کاموں کے دوران اب تک 14 لاشیں نکالی جا چکی ہیں مزید 8 کی تلاش کا کام جاری ہے جو اگلے دن مل گئیں۔
خیال رہے کہ لاپتہ ہونے والے طیارہ 43 سال پرانا ہے جس نے پہلی پرواز اپریل 1979 کو بھری تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔