مسجد الحرام میں زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2022 Read in English Version
چھتریوں کو سورج ڈھلنے کے بعد تہہ کرکے اسٹورمیں رکھ دیا جاتا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

چھتریوں کو سورج ڈھلنے کے بعد تہہ کرکے اسٹورمیں رکھ دیا جاتا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

مسجد الحرام میں عازمین کو زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب کردی گئیں۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں عازمین کو زم زم پلانے والے کارکنوں کو شدید دھوپ سے بچانے کے لئے خصوصی متحرک چھتریاں نصب کردی گئی ہیں۔

خصوصی طورپرتیار کی گئی چھتریاں دھوپ کی تپش کے ساتھ ساتھ سورج کی مضر شعاعوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ چھتریوں کو شام کے وقت تہہ کرکے اسٹورمیں رکھ دیا جاتا ہے۔ زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریوں کی تنصیب حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی خصوصی ہدایت پرکیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔