- حکومت کا سحر افطار و تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
- ’’پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
گرلز کالج انتظامیہ سے تنازع پر کرکٹر سرفراز احمد عدالت طلب

(فوٹو: ٹوئٹر) سابق کپتان سرفراز احمد سندھ ہائیکورٹ طلب
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گرلز کالج کی حدود میں پچ بنانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد میں سابق کپتان سرفراز احمد، سرفراز اکیڈمی اور گرلز کالج انتظامیہ کے مابین تنازع پر سماعت ہوئی۔ گرلز کالج کی جانب سے بتایا گیا کہ سرفراز احمد نے ہماری باؤنڈری وال میں پچ بنادی ہے جس پر عدالت نے سرفراز احمد کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے سرفراز احمد سے مبینہ کالج کی حدود میں پچ بنانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ سرفراز احمد آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور زمین کے تنازعے پر جواب جمع کرائیں۔
دوسری جانب عدالت نے سماعت کو 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
قبل ازیں کالج کی پرنسپل مسمات حسینہ فاطمہ نے سندھ ہائی کورٹ میں سرفرازاحمد پر غیرقانونی اکیڈمی چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے زمین پر سے قبضہ ختم کرانے کیلئے درخواست دائر کی تھی، جس میں کالج کو 7 ایکڑ زمین جبکہ اکیڈمک بلاک کی ایک ایکڑ زمین اکیڈمک بلاک کیلئے مختص کی گئی تھی۔
درخواست کے مطابق بلاک این نارتھ ناظم آباد پلاٹ نمبر ایس ٹی 7 ماسٹر پلان کے مطابق رفاعی پلاٹ ہے جبکہ سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے غیر قانونی کرکٹ کلب چلارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔