جوش انگلس نے آسٹریلیا کیلیے نئی تاریخ رقم کردی

مینز اور ویمنز کرکٹ کے مجموعی ریکارڈ میں صرف 13 کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جن میں بابر اعظم بھی شامل ہیں


اسپورٹس ڈیسک October 30, 2026

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے جنوبی افریقا کے خلاف نیولینڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرکے تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا۔

انگلس نے میچ کے تیسرے روز 132 گیندوں پر 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اس کارکردگی کے ساتھ انگلس تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک سے زیادہ سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

یہ ان کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی، اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔

انہوں نے ون ڈے میں پاکستان اور زمبابوے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سنچری بنا رکھی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

مینز اور ویمنز کرکٹ کے مجموعی ریکارڈ میں جوش انگلس کے علاوہ صرف 12 کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جن میں پاکستان کے بابر اعظم بھی شامل ہیں۔