زمبابوے کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف دھواں دار سنچری اسکور کردی۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سکندر رضا نے محض 56 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
ان کی یہ شاندار اننگز زمبابوے کو فتح دلانے میں تو ناکام رہی تاہم وہ 40 سال سے زائد کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ گبرالٹر کے بیٹر کے پاس جنہوں نے بلغاریہ کے خلاف 39 سال 272 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔
سکندر رضا نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کرکٹ میں عمر محض ایک عدد ہے اور غیر معمولی صلاحیت و محنت کے ذریعے کسی بھی عمر میں بڑے کارنامے انجام دیے جاسکتے ہیں۔