مہنگائی کی نئی لہر ڈیری فارمز نے فی لیٹر دودھ میں 20 روپے اضافہ کردیا

کمشنر کراچی نے دودھ کی سرکاری قیمت 150 روپے لیٹر اور ڈیری فارم ریٹ 105 روپے مقرر کیا تھا


ویب ڈیسک June 06, 2022
فائل فوٹو

کراچی: پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کے اثرات دودھ کی قیمت پر بھی حاوی ہوگئے، ڈیری فارمرز نے دودھ کی ترسیل اور پیداواری لاگت میں اضافہ کو جواز بناکر دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیری فارمرز نےپیر کی شام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ کی قیمت 150 روپے سے بڑھا کر 170 روپے جبکہ دہی کی قیمت 40 روپے سے بڑھا کر 240 روپے کردی ہے۔

کمشنر کراچی نے 18 اپریل کو شہر کے لیے دودھ کی سرکاری قیمت 150 روپے لیٹر اور ڈیری فارم ریٹ 105 روپے مقرر کیا تھا،گزشتہ روز ڈیری فارمرز نے دودھ کا دار ریٹ 134 روپے مقرر کردیا جس کی وجہ سے خوردہ سطح پر بھی دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں