پنجاب فلور ملز مالکان نے ہڑتال کی کال دے دی

جمعرات سے آٹے کی سپلائی مکمل بند ہوگی، سرکاری گندم کی پسائی بھی نہیں کریں گے، فلورملز مالکان


ویب ڈیسک June 07, 2022
آٹا مل مالکان نے حراساں کئے جانے پر ہڑتال کی کال دی،فلور ملز ایسو سی ایشن:فوٹو فائل

ISLAMABAD: پنجاب فلور ملز مالکان نے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ خوراک کی جانب سے ستائے جانے پر ہڑتال کی کال دیدی ہے، مل مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری محکموں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلور ملز مالکان کے اجلاس میں شرکا نے سرکاری اداروں کی طرف سے اختیار کئے گئے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا، محکمہ خوراک اور ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں ہر فلور ملز مالکان نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے آٹے کی سپلائی مکمل بند ہوگی۔

چئیرمین فلور ملز ایسو سی ایشن ملک طاہر کا کہنا ہے کہ فلور ملز احتجاجاََ سرکاری گندم کی پسائی نہیں کریں گے،آئین پاکستان ملک بھر میں آزادانہ کاروبار کی ضمانت دیتا ہے،حکومت کو سرکاری آٹا چاہیے تو مل گیٹ سے لیکر خود سپلائی کریں۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ خوراک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سبسڈائزڈ گندم کی چوری اور آٹا اسمگلنگ ہر صورت روکی جائے گی،زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں