عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

دیگر امیدواران نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک June 08, 2022
دیگر امیدواران نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کردیا

ISLAMABAD: عمران خان اگلی مدت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

دیگر 2 پینلز کے امیدواران نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین اور اسدعمر کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 25 اپریل 1996ء کو تحریک انصاف قائم کر کے سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں