شام کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج کے فضائی حملے 41 افراد ہلاک

ادلب میں 18افراد، ڈیرہ 8 ،دمشق کے نواح میں6، حلب میں4، اذقیہ میں 3 اور حمص میں2 افراد نشانہ بنے۔


INP/AFP March 06, 2014
شام کے شہر حلب میں شامی فضائیہ کی بمباری سے تباہ عمارت کے ملبے تلے دبے لوگوں کو امدادی رضا کار تلاش کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں سرکاری فوج کے مختلف شہروں میں فضائی حملوں میں41 افراد ہلاک اور درجنوں ہوگئے۔

انسانی حقوق کیلیے برطانیہ میں مقیم شامی آبزرویٹری نے بتایا کہ شامی فوج نے ملک بھر میں حزب اختلاف کے گروپوں پر فضائی حملے کے ہیں جن میں ادلب میں 18 افراد،ڈیرہ میں 8 ،اور 6 دمشق کے مضافات میں مارے گئے اسکے علاوہ حلب میں 4، اذقیہ میں3 اور حمص میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ شامی انقلاب جنرل کمیشن کا کہنا ہے کہ دمشق کے علاقے یرموک میں حکومتی فورسز اور حزب اختلاف کی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

فورسز نے درایا، یاربرئوڈ، دمشق،جوبر اور القبن کے علاقوں میں کارروائی کی اور ایک فوجی ائیربیس کے اردگرد بستیوں پر بیرل بم گرائے جس میں فورسز نے مسلح گروپوں کے متعدد افراد کو ہلاک کردیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ شامی فوجی دستوں نے لبنان کی سرحد کے قریبی علاقے قلمون میں باغیوں کے آخری اہم ٹھکانے کی طرف پیش قدمی کی ہے۔ ایک روز قبل ہی شامی افواج نے اس علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے یبرود میں باغیوں کے ایک اہم اڈے پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

مقبول خبریں