اٹلی میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر لاپتہ

ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے جن میں 4 ترکی شہری بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک June 10, 2022
ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے، فوٹو: فائل

اٹلی میں 7 مسافروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا، مسافروں میں 4 ترکی شہری بھی شامل ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق اٹلی میں ایک نجی کمپنی کے ہیلی کاپٹر نے 4 ترکی شہریوں سمیت 7 مسافروں کو لیکر پرواز بھری تھی تاہم ہیلی کاپٹر منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکا۔

سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن تاحال لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سراغ نہیں مل سکا۔ ہیلی کاپٹر میں 4 ترکی شہری بھی موجود تھے جو اس کمپنی کے ملازم تھے۔

یہ ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کی ملکیت ہے جو کیڑے مار دوائیاں تیار کرتی ہے اور یہ ہیلی کاپٹر صارفین کو فیکٹری کا دورہ کرانے اور پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں