
فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ''یہ دنیا صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے، کوئی جیے مرے بس اسٹیٹس لگا دو، شرکت نہ بھی ہو بس کچھ لکھ دو تاکہ ہر جگہ چھپ جائے۔''
اداکار نے کہا کہ ''افسوس ہوا جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا وہ جنازے میں نہیں آئے، خیر جو شہر میں نہیں تھے ان کا سمجھ آتا ہے لیکن یہاں ہوتے ہوئے بھی نہ آنا۔۔۔۔۔۔۔ مطلبی دنیا ہے بس مطلبی''۔
خیال رہے کہ دو روز قبل عامر لیاقت حسین کراچی میں اچانک انتقال کرگئے تھے اور ہفتے کو اُن کی تدفین ہوئی۔