کراچی میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 7 مارچ 2014
لڑکی رشتے داروں کے گھرجارہی تھی کہ 4 لڑکوں نے اسے اغوا کرکے درندگی کا نشانہ بنایا، پولیس    فوٹو؛ایکسپریس نیوز

لڑکی رشتے داروں کے گھرجارہی تھی کہ 4 لڑکوں نے اسے اغوا کرکے درندگی کا نشانہ بنایا، پولیس فوٹو؛ایکسپریس نیوز

کراچی: بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں حوا کی ایک اور بیٹی کو درندوں نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود ميں واقع شاہ رسول کالونی میں 4 درندہ صفت ملزمان نے اپنے محلے کی 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق لڑکی اپنے رشتے داروں کے گھرجارہی تھی کہ گلی میں موجود 4 لڑکوں نے اسے اغوا کرلیا، اور ایک مکان میں لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ملزم نے جرم سے انکار کردیا جب کہ دوسرے نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔