پی ٹی آئی نے بھی بھگوان داس تقرر کی حمایت کردی خورشید شاہ

مزاری نے خبر بنانے کیلیے بل کی مخالفت کی کوشش کی،گفتگو، پرویز رشید سے ملاقات


News Agencies March 08, 2014
مزاری نے خبر بنانے کیلیے بل کی مخالفت کی کوشش کی، گفتگو، پرویز رشید سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے پاس ہوا۔

شیری مزاری نے صرف خبر بنانے کیلیے مخالفت کرنے کی کوشش کی ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ جسٹس (ر) رانا بھگوان داس چونکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور1977 کے ایف پی ایس سی ایکٹ کے تحت وہ رٹائرمنٹ کے2 سال تک کوئی سرکاری عہدہ حاصل نہیں کرسکتے ہیں ، اس لیے اس ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت تھی۔ تحریک انصاف کی قیادت نے بھی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلیے رانا بھگوان داس کی حمایت کی ہے۔ شیریں مزاری نے شاید لاعلمی کی وجہ سے اسمبلی میں ایکٹ کی مخالفت کی کوشش کی۔

مقبول خبریں