رنبیر اور شردھا کپور کونسی فلم میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئیں گے

فلم 2023 میں ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک June 21, 2022
ایک سین میں رنبیر کو شردھا کے لیے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے(فائل فوٹو)

رنبیر کپور نے خوبرو اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اپنی اور شردھا کپور کی آنے والی نئی فلم ' لو رانجن ' کے ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں رنبیر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ اسپین میں ہو رہی ہے ایک سین میں رنبیر کو شردھا کے لیے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Ranbir kapoor fanpage 🔵 (@ranbir_kapoooor)




ویڈیو میں رنبیر کو ڈینم جینز اور اسنیکر کے ساتھ گلابی رنگ کی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شردھا پیلے رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور ساتھ سفید جوتے پہن رکھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی رنبیر کے مداحوں نے ان سے گانے اور فلم کے متعلق سوال جواب شروع کردیئے، ایک مداح نے لکھا کہ براہ کرم مجھے اس گانے کا نام بتائیں یہ بہت اچھا ہے۔ ایک اور مداح نے اداکار کو مشورہ دیا کہ وہ یہ ویڈیو کو ہٹادیں کیونکہ اس میں وہ گانا چل رہا ہے جو ریلیز نہیں ہوا۔




واضح رہے کہ رنبیر اور شردھا ایک ساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم میں نظر آئیں گے اس فلم میں بونی کپور، اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے اس سے قبل فلم کی شوٹنگ کیلئے انہیں ممبئی میں دیکھا گیا تھا مذکورہ فلم 2023 میں ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مقبول خبریں