آج سال کے طویل ترین دن کے بعد موسمِ گرما کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک  منگل 21 جون 2022
پاکستان سمیت شمالی نصف کرے کے ممالک میں آج طویل ترین دن گزرا ہے جس کے بعد موسمِ گرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سمیت شمالی نصف کرے کے ممالک میں آج طویل ترین دن گزرا ہے جس کے بعد موسمِ گرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: آج 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی تھا جس کے بعد موسمِ گرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس طرح شمالی نصف کرے (ناردرن ہیمسفیئر) میں باضابطہ طور پر گرمیوں کی شروعات ہوچکی ہیں اور اس سے قبل کا مختصر دورانیہ موسمِ بہار کا تھا۔ موسمیاتی اصطلاحات کی زبان میں اسے سمر سولسٹائس کہتے ہیں۔ یہ عمل اس وقت رونما ہوتا ہے جب سورج آسمان کے بلند ترین اور انتہائی شمالی جانب جا پہنچتا ہے۔

اس عمل سے شمالی نصف کرے کے ممالک میں دن طویل ترین اور جنوبی نصف کرے میں دن مختصر ترین گزرا۔ اس دوران سورج آسمانی افق پر بلند ترین دیکھا گیا جو ارضی خطِ سرطان کے عین اوپر تھا۔ جہاں تک موسمِ گرما کے آغاز کا سوال ہے تو وہ بھی شمالی نصف کرے میں شروع ہوچکا ہے جہاں پاکستان بھی واقع ہے۔ اس دوران کرہِ ارض کا یہ حصہ سورج کی جانب کچھ اس طرح جھکتا ہے کہ اس کی روشنی قدرے سیدھی اور براہِ راست پڑنے لگتی ہے۔

آج پاکستان میں سورج 4 بج کر 29 منٹ پر طلوع ہوا اور 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوا یعنی آج کا دن سال کا طویل ترین دن بھی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔