ن لیگ کے مقامی رہنما انتخابی جلسے میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

شیخ عبدالقدوس ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کی انتخابی مہم میں شریک تھے


ویب ڈیسک June 24, 2022
فوٹو: اسکرین گریب

ISLAMABAD: راولپنڈی میں پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 7 کی ضمنی انتخابی مہم کے دوران سابق بلدیاتی چئیرمین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق بلدیاتی چئیرمین کلر سیداں شیخ عبد القدوس ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کی انتخابی مہم میں شریک تھے،انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد اپنی نشست پر بیٹھے ہی تھے کے اچانک طبعیت بگڑگئی، جس پر ساتھ میں بیٹھے لوگوں نے سنبھالنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں اسپتال منتقل کئے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے شیخ عبدالقدوس کی موت کی تصدیق کی، ڈاکٹروں کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے سبب شیخ عبدالقدس کی موت واقع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں