بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھیوں کو قتل کردیا

فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت لوکیش کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ چار برس سے فوج میں تعینات ہے


ویب ڈیسک June 28, 2022
فوٹو فائل

BEIJING: بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں تعینات 22 سالہ فوجی نے دو حوالداروں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کی شناخت لوکیش کے نام سے ہوئی جس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 2 بج کر 30 منٹ پر اپنے دو ساتھیوں حوالدار گوری شانکر اور حوالدار سوریا کانٹ پر گولیاں برسائیں۔

پولیس کے مطابق ملزم چار سال سے فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، جس پولیس نے پیر کی شام گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے والے نائیک رینک کے اہلکار نے بتایا کہ واقعہ دیر رات کو پیش آیا جب تمام اہلکار سو رہے تھے۔

فوجی اہلکار نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر ہم لوگ جاگے اور جائے وقوعہ پر پہنچے تو لوکیش فرار ہوچکا تھا، ہم دونوں زخمیوں کو لیکر اسپتال پہنچے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں