امریکا:آٹھ  سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی، بچی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
فائرنگ میں ایک اوربچی زخمی بھی ہوئی:فوٹو:فائل

فائرنگ میں ایک اوربچی زخمی بھی ہوئی:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکی  ریاست فلوریڈا میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی اسکامبیا کاؤنٹی میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے حادثاتی طورپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک اوراس کی بہن زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی ہونے والی بچیاں بچے کے والد کی دوست کی بیٹیاں ہیں۔ بچے کے والد کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے، اسلحہ رکھنے اورثبوت چھپانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد پر مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔