کورونا کے مزید دو مریض جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 641افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا:فوٹو:فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 641افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں  کورونا کے دومزید مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید دو مریض انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار ایک فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار 4813 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 641 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔