یوکرین میں رہائشی عمارت پرروس کا میزائل حملہ،18 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
روسی فورسزکے میزائل حملے میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،حکام:فوٹو:فائل

روسی فورسزکے میزائل حملے میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،حکام:فوٹو:فائل

کیف: یوکرین کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں روسی فورسزنے رہائشی عمارت پرمیزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 18 شہری ہلاک اور30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی سروس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے سات افراد کوزندہ نکال لیا گیا۔ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔