وزارت صحت کی کورونا سے بچنے کیلیے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جولائی 2022
عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں ، وفاقی وزیر صحت

عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں ، وفاقی وزیر صحت

 اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں ، سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سرکاری دفاتر کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے، جن میں مکمل ویکسینیشن ، ماسک پہننا اور ہاتھوں کو بار بار دھونا شامل ہیں۔

دفتر سمیت ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھاجائے، نمازوں سمیت تمام عبادات کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔ دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومزمیں ہینڈ سینیٹائیزر موجود ہونا چاہیے، ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔

تمام دفاتر اور عمارتوں کے داخلی راستوں پر ٹمپریچر اور ویکسینیشن کو چیک کیا جائے، کوویڈ کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیاجائے۔

نزلہ ، زکام ،چھینکوں اور سانس لینے میں مشکل کی صورت میں افراد کا کوویڈ کا پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروایا جائے، ویکیسین یا بوسٹر شاٹ لگوانے کو یقینی بنایا جائے، عمارتوں اور دفاتر میں آنے والوں کو ویکسین لگی ہونی چاہیے اور ان میں کوویڈ کی علامات نہ ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔