- مونس الہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی
- امریکی خاتون کا 110 فِٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ
- کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق
- ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- سعید غنی اور شہلا رضا نے صوبائی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا
- بندر نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
- عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- پنجاب کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
- ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد
- امریکا میں رشوت کے الزام میں دو ججوں پر 20 کروڑ ڈالرز جرمانہ
- عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی
- ڈالر اوپن مارکیٹ میں 218روپے کا ہوگیا
- سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
- پروٹون میں چارم کوارک کی ممکنہ دریافت، ماہرینِ طبعیات حیران
- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
وزارت صحت کی کورونا سے بچنے کیلیے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت

عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں ، وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا، ماسک کا استعمال کریں ، سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق سرکاری دفاتر کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے، جن میں مکمل ویکسینیشن ، ماسک پہننا اور ہاتھوں کو بار بار دھونا شامل ہیں۔
دفتر سمیت ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھاجائے، نمازوں سمیت تمام عبادات کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔ دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومزمیں ہینڈ سینیٹائیزر موجود ہونا چاہیے، ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔
تمام دفاتر اور عمارتوں کے داخلی راستوں پر ٹمپریچر اور ویکسینیشن کو چیک کیا جائے، کوویڈ کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیاجائے۔
نزلہ ، زکام ،چھینکوں اور سانس لینے میں مشکل کی صورت میں افراد کا کوویڈ کا پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروایا جائے، ویکیسین یا بوسٹر شاٹ لگوانے کو یقینی بنایا جائے، عمارتوں اور دفاتر میں آنے والوں کو ویکسین لگی ہونی چاہیے اور ان میں کوویڈ کی علامات نہ ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔