عدالت کا نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم

نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا ہے، عدالت


ویب ڈیسک July 05, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا ہے، عدالت

ANKARA: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے کا سی کلاس چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا۔

سعود آباد پولیس نے چالان سی کلاس کرکے عدالت میں پیش کیا تھا، پولیس کے مطابق لڑکی نے خود اغوا ہونے کی تردید کردی تھی۔ نمرا نے عدالت کے روبرو شاہ رخ کے حق میں بیان دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نمرہ کاظمی کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا، وکیل

نمرا نے کہا تھا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا پسند کی شادی کی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا جبکہ مقدمے میں پولیس نے نمرہ کے شوہر شاہ رخ کو گرفتار کیا تھا۔

قبل ازیں جون کے وسط میں شاہ رخ کے وکیل نے موقف دیا کہ نمرہ کے والدین سے بات چیت جاری ہے، نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا ہے۔ جلد کسی متفقہ نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں