میری زندگی میں ایک بار پھر بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے سلمان خان

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ 15 سال کی عمر کے بعد ایک بار پھر ان کی زندگی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہوگئی


ویب ڈیسک March 10, 2014
سلمان خان نے لولیا وینٹر کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بالآخر اپنی شادی اشارہ دے ہی دیا اور کہتے ہیں ان کی زندگی میں بہت جلد ایک بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ 15 سال کی عمر کے بعد ایک بار پھر ان کی زندگی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہوگئی اور بہت جلد ان کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ سلو میاں نے کہا کہ وہ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں میرے والد پٹھان اور میری ماں ہندواور دوسری والدہ عیسائی ہیں جب کہ بہنوئی پنجابی ہے اور وہ بھی سوچ رہے ہیں کہ ان شریک حیات کا تعلق بھی بیرون ملک سے ہو ۔

صومی علی، ایشوریہ، کترینہ کیف اور زرین خان سے معاشقے کے بعد سلو میاں کے رومانیہ کے ٹی وی اینکر لولیا وینٹر سے بھی عشق کے چرچے خوب ہوئے تاہم اب سلمان خان کے غیر ملکی لڑکی سے شادی کرنے کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا وثوق کے ساتھ یہ کہہ رہا ہے کہ انہوں نے لولیا وینٹر کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے اور دونوں ممکنہ طور پر رواں کے سال کے آخر میں ایک دوسرے سے شادی کرلیں گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی لولیا وینٹر سے پہلی بار ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ 2011 میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھارت آئی اور اس ملاقات میں وہ سلمان خان کو اپنا دل بیٹھیں اور دونوں کے درمیان فون پر رابطہ بھی رہنے لگا۔

مقبول خبریں