اسلام آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ جنسی زیادتی

آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا


ویب ڈیسک July 12, 2022
فوٹو فائل

کراچی: وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کورال کے علاقے میں پیش آیا جہاں پیزا پہنچانے والا نوجوان زیادتی کا نشانہ بنا۔

پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کی ایف آئی آر تھانہ کورال میں درج ہوئی ہے۔

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل زون کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کی روشنی میں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں