اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

ویب ڈیسک  بدھ 13 جولائی 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 راولپنڈی: اینٹی کرپشن پنجاب نے دی لائف ریذیڈینشیاء ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کو اراضی فروخت کرنے کے معاملے پرسابق وفاقی وزیرشیخ رشید اورسوسائٹی کے متعلق انکوائری شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخ رشید احمد سمیت دی لائف ریذیڈنشیاء کے جی ایم حیدر حسن, محمد سرفراز سیال کو 15 جولائی کے لیے نوٹس جاری کریئے،حلقہ پٹواری اور راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیسر کو بھی انکوائری کے لیے طلب کرلیا۔

نوٹس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخ رشید احمد کو سوسائٹی کو فروخت کی جانے والی اراضی کا مکمل ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے،سوسائٹی کے جی ایم اور محکمہ مال و آر ڈی اے کے افسران کو تمام بینک اکاونٹ و رقم ادائیگی و وصولی سمیت متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔

ڈائریکڑ ویجلینس اینٹی کرپشن پنجاب لاہور نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی وساطت سے بیجھوائے گئے نوٹس میں شیخ رشید سمیت طلب کیے گئے تمام پانچوں افراد  کو15 جولائی صبع دس بجے اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر فرید کوٹ کے ویجلینس سیل کمرہ نمبر 8 میں پیش ہونے کا کہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو نوٹس لال حویلی راولپنڈی میں بجھوایاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔