عدم اعتماد ووٹ پرسپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کا جھوٹ بے نقاب کردیاوزیراعظم

عمران خان نے جس طرح حکومت کی تبدیلی کوسازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا وہ شرمناک ہے،شہباز شریف


ویب ڈیسک July 14, 2022
عمران خان نے آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی،شہبازشریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔



انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا وہ انتہائی قابل شرم ہے۔ سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں