مسلم لیگ ق کے کارکنان نے سیکریٹریٹ سے چوہدری شجاعت کی تصاویر اتار دیں

مسلم لیگ ق کے عہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں


ویب ڈیسک July 23, 2022
فوٹو: اسکرین گریب

LONDON: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کےاقدام پر راولپنڈی کے عہدیدران و کارکنان نےپارٹی سیکرٹریٹ میں نصب چودھری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔

عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور انکے حق میں نعرہ بازی کی ۔۔۔

مقبول خبریں