ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی سنایا جائے تحریک انصاف

تحریک اںصاف کو فنڈنگ اوورسیز پاکستانیوں نے کی، ن لیگ اور جے یو آئی اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھتی ہیں؟


ویب ڈیسک August 02, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) الیکشن کمیشن ن لیگ، پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی کرے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو شوکاز دینے کا فیصلہ غلط ہے، پی ٹی آئی کو فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں نے کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی، ن لیگ اور جے یو آئی اوور سیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ رہی ہیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا، یہ پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے لیے مایوسی کا دن ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مدنظر نہیں رکھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے فیصلے ایک ساتھ سنانے تھے جو نہیں ہوا، اس سے ثابت ہے کہ لاڈلوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانب دار ہے تو ثابت کرے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی کرے، اگر پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ کرنی ہوتی تو رقم بینکنگ چینل کے ذریعے نہیں بلکہ بیگوں میں بھر کر آتی جس طرح نواز شریف کو اسامہ بن لادن نے بھیجے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں