عمران خان استعفا دے کر پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالے کریں اکبر ایس بابر

حق و باطل کے درمیان جنگ تھی اور اس میں سچائی سرخرو ہوئی ہے، پی ٹی آئی میں رجیم چینج ہونا چاہیے


ویب ڈیسک August 02, 2022
پی ٹی آئی میں رجیم چینج ہونا چاہیے، اکبر ایس بابر (فوٹو فائل)

LONDON: الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الزامات ثابت ہو جانے کے بعد عمران خان فوری طور پر استعفا دے دیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ ایک آئی اوپنر کیس ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، فرد جرم عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام الزامات ثابت ہو چکے ہیں، جس کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی میں رجیم چینج ہونا چاہیے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے جانے والے بڑے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو نظریاتی کارکنوں کے حوالے کردینا چاہیے اور اب کو ئی جواز باقی نہیں رہتا کہ عمران خان استعفا نہ دیں۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ حق اور باطل کے درمیان جنگ تھی اور اس میں سچائی سرخرو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں میرا کوئی مفاد نہیں تھا، یہ قومی مفاد تھا۔ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ پاکستانی اداروں سے انصاف لے کر دکھاؤں گا۔ الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ غیر ملکیوں نے تحریک انصاف کی فنڈنگ کی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے بڑے پیمانے پر غلط بیانی کی۔انہوں نے جھوٹے سرٹیفکیٹ جمع کروائے۔ یہ بہت بڑا تاریخی فیصلہ ہے۔ اس سے فاشزم کے آگے بند باندھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں