محرم الحرام سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

بچوں ، بزرگوں اور صحافیوں کو پابندی سے استثنا ہوگا، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک August 05, 2022
پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے (فوٹو فائل)

SIALKOT: حکومت سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آج 5 سے 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، تاہم بچوں ، بزرگوں اور صحافیوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنا ہوگا-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں