کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش موسم خوشگوار

شہر میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 10, 2022
مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے:فوٹو:فائل

TOKYO/ NEW DELHI: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر، اسکیم 33، قائد آباد،یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال اورگلستان جوہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نادرن بائی پاس پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ڈیفنس ، گڈاپ ٹاؤن،میمن گوٹھ، بھینس کالونی میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں اور مختلف سمتوں سے معمول سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے