- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
دیر / کوٹلی: خیبر پختون خوا کے شہر دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہل کار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر دیر کے علاقے باروال میں گزشتہ روز دھماکا ہوا جس کے سببب سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں شہدا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
دریں اثنا کوٹلی میں سپاہی ساجد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید ساجد علاقہ گوئی بٹالی سے تھا جو ایل او سی کا رہنے والا تھا۔ اس کی 8 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
شہید کی نماز جنازہ آج اتوار کو دن ایک بجے گوئی سہنی پنیالی کے مقام پر ادا کی گئی بعدازاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کمانڈنگ آفیسر جندروٹ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور شہید سپاہی کو پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔