چوری شدہ کتاب 50 سال بعد لائبریری کو واپس کر دی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
(فوٹو: انسٹاگرام)

(فوٹو: انسٹاگرام)

اوہائیو: امریکا میں چوری کی گئی ایک کتاب 50 سال بعد لائبریری کو واپس کر دی گئی۔

امریکی ریاست اوہائیو کی سِنسناٹی پبلک لائبریری کے مطابق کتب خانے سے چرائی گئی مصنف ایڈگر رائس کی کتاب ٹارزن اینڈ ٹارزن ٹوئنز 50 سال بعد بذریعہ ڈاک لائبریری کو واپس بھجوائی گئی۔ کتاب کے ساتھ ایک رقہ بھی بھیجا گیا جس میں کتاب کی غیر موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا۔

نوٹ میں لکھا تھا ’جو بھی اس کو موصول کرے، میں اس کتاب کو واپس کر رہا ہوں جس کو 1972 – 1973 میں سِنسناٹی پبلک لائبریری (مین برانچ) سے درج کرائے بغیر لے جایا گیا تھا۔ اس وقت میں نوجوان تھا۔ بہرحال میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ کتاب صحیح حالت میں ملے گی۔‘

لائبریری کے مہتمم برائن پاورز کا کہنا تھا کہ کتاب کے واپس مل جانے سے لائبریری کا عملہ خوش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اعترافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ شخص یہ کتاب لے گیا تھا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نے یہ واپس کیوں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔