شہباز گل کا علاج جاری، سانس بحال نہ ہونے کی شکایت بدستور

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 اگست 2022
میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ (فوٹو فائل)

میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں تمام تشخیص کے باوجود ان کا سانس بحال نہ ہونے کی شکایت بدستور ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے گزشتہ شب بھی سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی، جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہباز گل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیو گرافی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز گل کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود سانس میں تکلیف ہے۔ سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد فیصلہ ہوگا کہ دواؤں میں کیا ردوبدل کرنا ہے۔ عدالت سے پمز منتقلی سے اب تک شہباز گل کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور دیگر معائنے وقت پر کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے ارکان کی ہدایات اور نگرانی میں تمام ادویات وقت پر دی جا رہی ہیں، تاہم سی ٹی پی اے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ مزید کسی ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔