توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی نااہلی کیلئے حکومتی ایم این ایز کا ریفرنس خارج

ویب ڈیسک  بدھ 24 اگست 2022
عمران خان کیخلاف دوسرے ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی

عمران خان کیخلاف دوسرے ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ سے متعلق حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا عمران خان کی نااہلی کے لیے ریفرنس خارج کردیا۔

الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کے لیے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے دائر کردہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اسپیکر قومی اسمبلی کا بھی ریفرنس زیرسماعت ہے، اسپیکر اور حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا ریفرنس ایک ہی ہے، الیکشن کمیشن یہ والا ریفرنس خارج کردے۔

الیکشن کمیشن نے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کا دائر ریفرنس خارج کردیا۔ عمران خان کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس ریفرنس میں عمران خان سے جواب طلب کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔