کراچی الیاس گوٹھ میں سرچ آپریشن رینجرز پر فائرنگ کرنے والے زخمی ملزم سمیت 7 افراد گرفتار

خواتین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد سرچ آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی


ویب ڈیسک March 16, 2014
رینجرز حکام نے زخمی ملزم کی شناخت راشد کے نام سے کی ہے. فوٹو:فائل

رینجرز نے لیاقت آباد کے الیاس گوٹھ میں سرچ آپریشن کرکے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ایک زخمی ملزم سمیت 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد کے الیاس گوٹھ میں لیاری گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں خواتین سرچر اور انسداد دہشتگردی ونگ کے کمانڈوز سمیت 300 اہلکاروں نے شرکت کی۔ ابھی رینجرز اہلکار علاقے کا محاصرہ ہی کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرکے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ رینجرز حکام نے زخمی ملزم راشد سمیت 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے اسلحے کی برآمدگی کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب خواتین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد رینجرز کے سرچ آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی، ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد موجود نہیں، پولیس اور رینجرز اہلکار سرچ آپریشن کے نام پر ان کے بچوں کو بلا جواز حراست میں لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے