اسٹیٹ بینک نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں سیلاب زدگان کی مالی امداد کیلئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ملک بھر میں سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کیلئے فنڈز قائم کردئیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تمام کمرشل بینکوں میں نقد، کراس چیک، آئی بی ایف ٹی اور راست کے ذریعہ عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : نیشنل بینک آف پاکستان کا سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے فنڈز وصول کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ ”وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022‘‘ کے ٹائٹل سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان میں بھی ایک اکاﺅنٹ کھول دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔