یوٹیوبر جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے جمیل فاروقی کو دو روز بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک August 26, 2022
عدالت نے جمیل فاروقی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے یو ٹیوبرجمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

یوٹیوبرجمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نصیرالدین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے عدالت سے جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی ملزم کے وکیل نے مخالفت کی۔

جمیل فاروقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہی نہیں۔ عدالت نے جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ جمیل فاروقی کو دو روز بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

مقبول خبریں