کمسن یتیم بچوں پر خالہ اور خالو کا تشدد

بچوں کی شناخت 8 سالہ حسنین اور 6 سالہ مریم کے نام سے ہوئی،پولیس


ویب ڈیسک August 27, 2022
فوٹو: فائل

ٹاون شپ میں پولیس نے سفاک خالہ اور خالو کو کمسن یتیم بچوں پر بدترین تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کردی،بچوں کی شناخت 8 سالہ حسنین اور 6 سالہ مریم کے نام سے ہوئی،بچوں کی چیخ و پکار پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی۔

محلے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو ڈنڈوں سے مارا اور مبینہ طور پر بلیڈز سے کٹ لگائے،بچوں کے والدین انتقال کر چکے ہیں ،خالہ حنا کے پاس رہتے ہیں،میاں بیوی متاثرہ بچوں سے گھر کے کام کرواتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کے متاثرہ بچوں کا خالو سرفراز بیوی حنا سمیت فرار ہے، بچوں کو اسپتال میں طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں