بگ بیش لیگ ہوبارٹ ہریکینس نے تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا

ایک ٹیم اسکواڈ محض تین غیر ملکی کھلاڑی کھلانے کی اہل ہوگی


ویب ڈیسک August 28, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ایک ٹیم اسکواڈ محض تین غیر ملکی کھلاڑی کھلانے کی اہل ہوگی

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ڈرافٹنگ کے دوران ہوبارٹ ہریکینس نے رواں سیزن کیلئے پاکستان کے تین کو کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

ہوبارٹ ہریکینس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے تین نامور کرکٹرز شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف بی بی ایل میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ کا شیڈول جاری، ایونٹ کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور ہریکینس کے ہیڈ آف اسٹریٹجی رکی پونٹنگ نے تینوں پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی، لیگ میں کوئی بھی محض 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کی اہل ہوگی۔

معروف فرنچائز نے قومی ٹیم کے نائب کپتان کو شاداب خان نے پلاٹینیم کیٹیگری میں پِک کیا، آل راؤنڈر لیگ میں تقریبا ایک لاکھ 92 ہزار پاؤنڈ یعنی پاکستانی روپے میں (4 کروڑ 99 لاکھ روپے) معاوضہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سیز جاری

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے رواں سیزن کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا، ایونٹ میں 17 مقامات پر 56 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامںٹ کا افتتاحی میچ سڈنی تھنڈرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔



 

مقبول خبریں