ایشیاکپ ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

پاک بھارت میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے


ویب ڈیسک August 28, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) پاک بھارت میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے

ایشیاکپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد آج میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

سابق بھارتی کپتان کی غیر موجودگی میں وی وی ایکس لکشمن کو قائم مقام ہیڈکوچ بنایا گیا تھا تاہم بی سی سی آئی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈین اے ٹیم کی نگرانی کیلئے لکشمن واپس بنگلور کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2022 میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کیا تھا، انہیں سلیکشن کمیٹی نے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے کے ساتھ آرام دیا تھا۔

گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا، جس کے بعد پہلی بار دونوں ٹیمیں کسی ایونٹ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، ہیڈکوچ کورونا میں مبتلا

واضح رہے کہ قبل ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 بار ایک دوسرے آمنے سامنے آئیں جہاں 7 میچز میں بھارت جبکہ 5 میچز میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔

مقبول خبریں