پاک انگلینڈ سیریز: معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کے امیدوار بن گئے

ویب ڈیسک  بدھ 31 اگست 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) دورہ پاکستان کے دوران جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیئے جانے کا امکان

(فوٹو: ٹوئٹر) دورہ پاکستان کے دوران جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیئے جانے کا امکان

 لندن: 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک ہے جبکہ انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیے جائے گا۔

رپورٹس کے بتایا جارہا ہے کہ جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کی وجہ سے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ سے پہلے باہر ہوچکے ہیں جبکہ دورہ پاکستان کے دوران جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیئے جانےکا قوی امکان موجود ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹی20سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

دوسری جانب انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر لیام لیونگ اسٹون کی بھی دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک ہے، یہی وجہ ہے کہ معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کے لیے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں فل سالٹ، ول اسمیڈز، ول جیکس اور ایلکس ہیلز ٹیم میں شمولیت کے امیدوار ہیں جبکہ مارک ووڈ اور کرس ووکس کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 17 سال بعد انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی20 میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، جو 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ بقیہ تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔