بچوں میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پانچ سے 12سال کی عمر تک کے بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی، محکمہ صحت


ویب ڈیسک September 01, 2022
فائل فوٹو

محکمہ صحت نے راولپنڈی میں بچوں کے لیے انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پانچ سے 12سال کی عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی، ویکسی نیشن مہم 19 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ویکسی نیشن مہم میں ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر وقار فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں