رائے ونڈ میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کی شناخت اکرام کے نام سے ہوئی جو پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 01, 2022
فوٹو ایکسپریس نیوز

پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں پولیس نے 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت اکرام کے نام سے ہوئی جو رکشہ ڈرائیور ہے، ملزم نے ہوٹل پر کام کرنے والے 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ بچے نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے والدین کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے رائے ونڈ کے علاقے سندر کے تھانے میں مقدمہ درج کیا اور چار گھنٹے کے اندر ملزم کو حراست میں لیا۔

اے ایس پی رائے ونڈ نے کہا کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، سماج دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور جرم ثابت ہونے پر مضبوط چالان پیش کر کے ملزم کو عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مقبول خبریں